?وئ?ر ?ا “بلا?نگ لس?” ف?چر متعارف

233

اگر آپ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آپ  کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں تو ٹوئٹر نے آپ کی یہ مشکل حل کردی ہے۔

دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ نے اپنے صارفین کو ناپسندیدہ افراد سے بچانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے آپ ان تمام غیر متعلقہ افراد کو بلاک کرسکتے ہیں جنہیں آپ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔

بلاک لسٹ نامی فیچر میں صارف ان ناپسندیدہ اکاؤنٹس کی ایک فہرست تیار کرے گا جس سے وہ رابطہ رکھنا نہیں چاہتا۔بلاک لسٹ میں آنے کے بعد آپ کو دو آپشن دیے جائیں گے کہ کیا آپ مذکورہ اکاؤنٹ کو مکمل بلاک کرنا چاہتے ہیں یا صرف MUTEکرنا چاہتے ہیں۔صارف اپنی مرضی سے کسی بھی آپشن کو استعمال کرسکتا ہے۔

آپ بلاکنگ لسٹ اپنے دوستوں اور فالوورز کو بھی شیئر کرسکتے ہیں اور یہ آپ کو تنگ کرنےوالے افراد سے محفوظ رکھنے کے لیے مفید ثابت ہوگی۔