پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کی مشقت کا عالمی دن ورلڈ لیبرڈے 12 جون بروز جمعہ کو بھر پور طریقے سے منایاجائے گا۔
ورلڈ چائلڈ لیبرڈے کے موقع پر مختلف سرکاری وغیر سرکاری اداروں اور چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو سمیت بچوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے کام کرنےوالی این جی اوز کے زیراہتمام عارف والا سمیت صوبائی دارالحکومت،ڈویژنل، ضلعی، تحصیل ہیڈکوارٹرز پر خصوصی سیمینارز ،کانفرنسز ، ورکشاپس ،مذاکروں،مباحثوں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔