?راچ? ، دوب?نو? ?ا قاتل گرفتار

278

کراچی: گزشتہ روز قتل کی گئی 2 بہنوں کےقاتل کو لانڈھی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس زرائع کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں کارروائی کر کے گزشتہ روز 2 بہنوں 9 سالہ نوشین اور 16 سالہ افشین کو قتل کرنے والے ملزم زاہد اقبال کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قائد آباد کے علاقے مجید کالونی میں ملزم زاہد اقبال ساتھیوں کے ہمراہ اپنے دوست کے گھر میں داخل ہوا اورگھر میں موجودبچیوں سے بدتمیزی کی کوشش کی جس پر نوشین اور افشین نے مزاحمت کی تو ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دونوں بہنوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم مقتول بہنوں کے والد کا دوست ہے اوردوست سے تلخ کلامی کے بعد بدلے کے طوردوبہنوں کو قتل کردیا تھا۔