داعش ?? پ?ش قدم? رو?ن? ??ل?ئ? ح?مت عمل? ت?ار ?رل?،امر??? آرم?

209

امریکا نے عراق میں اسلامک اسٹیٹ کی پیش قدمی روکنے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ جس سے داعش کو عراق میں پیش قدمی کرنے سے آسانی سے روکا جا سکے گا۔

 ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین جنرل مارٹن ڈیمپسی نے اٹلی کے دورے کے دوران کہا کہ عراق میں اسلامک اسٹیٹ کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے نئی چھاونیاں قائم کی جائیں گی۔ مارٹن ڈیمپسی کا کہنا تھا کہ امریکا عراق میں ایسی فوجی چھاونیاں بنائے گا جنہیں ضرورت پڑنے پر ایک سے دوسری جگہ باآسانی منتقل کیا جا سکے گا۔

 واضح رہے کہ ابھی چند روز قبل ہی صدر باراک اوباما نے مزید 450 امریکی فوجی عراق بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ رمادی کے قریب حفاظتی باڑ لگانے کا منصوبہ بھی بنایا جا رہا ہے۔