ا?ن ج? اوز ?? آ?م?? مل?? مفاد??خلاف ?ام ن??? ?ون? د?نگ?،وز?رداخل?

227

وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ این جی اوز کو مادر پدر آزادی نہیں دے سکتے اور نہ ہی این جی اوز کی آڑ میں ملکی مفاد کے خلاف کام ہونے دیں گے۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سال سے کئی این جی اوز بغیر کسی ضابطے کے یہاں کام کررہی ہیں، بعض این جی اوز صرف اسلام آباد کے لیے رجسٹرڈ تھیں لیکن اسلام آباد کےلیے رجسٹرڈ این جی اوز بغیر اجازت بلوچستان پہنچ گئیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ این جی اوز کو کھلی اجازت نہیں دی جاسکتی اور نہ ہی انہیں مادرپدرآزادی دینے کے حق میں ہیں ، ہم این جی اوز کو قومی ضابطے میں لانا چاہتے ہیں اور این جی اوز کو دائرہ کار میں لانے پر کوئی دباو برداشت نہیں کیاجائے گاہم این جی اوز کو چارٹر کے مطابق کام کرنے پر مجبور کرنا چاہتے ہیں اور مثبت اورچاٹر کے مطابق کام کرنیوالوں کو سہولتیں دی جائیں گی۔

ان کے بقول امریکا، بھارت، اسرائیل نےپاکستان میں غیرقانونی کام کرنیوالی این جی اوزکی حمایت کی ، ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ کچھ این جی اوز بیرونی ایجنڈوں پر کام کررہی ہیں۔