ا?ش?ئن آئل مار??? م?? خام ت?ل ?? ق?متو? م?? ?م?

218

ایشیئن آئل مارکیٹ میں جمعہ کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافے اور یونان اور قرض دینے والے اداروں کے درمیان مذاکرات کی ناکامی پر پائی جانے والی تشویش کے باعث سرمایہ کاروں کی محتاط تجارتی سرگرمیاں ہیں۔

 ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کے جولائی میں ترسیل کیلئے معاہدے 45سینٹ کی کمی کے ساتھ 60.32ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے جولائی میں ترسیل کے سودے 39سینٹ کی کمی سے 64.72ڈالر فی بیرل میں ہوئے ۔