ف?فا ان?ر 20 ورل? ?پ ?? ?وار?ر فائنلز 14 جون ?و ???ل? جائ?نگ?

213

 نیوزی لینڈ میں جاری فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنلز بروز اتوار مورخہ 14 جون کو کھیلے جائینگے، میگا ایونٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔

 برازیل، مالی، امریکا، ازبکستان، پرتگال، جرمنی، سربیا اور سینیگال نے فائنل ایٹ میں جگہ حاصل کر لی ہے۔ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 14 جون کو کھیلا جائے گا۔ پہلے میچ میں برازیل کی ٹیم پرتگال سے نبرد آزما ہوگی، یہ میچ ویکاٹو سٹیڈیم، ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔

 دوسرے کوارٹر فائنل میں جرمنی اور مالی کی ٹیمیں کرائسٹ چرچ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ تیسرا کوارٹر فائنل سربیا اور امریکا کے درمیان نارتھ ہاربر سٹیڈیم، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں ازبکستان اور سینیگال کی ٹیمیں ویلنگٹن ریجنل سٹیڈیم میں پنجہ آزما ہوں گی۔ سیمی فائنل مقابلے 17 جون جبکہ فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا۔