گورنمن? ?الج آف ???نالوج? م?? سولر???نالوج? م?? ششما?? ?ورس ?ااجراء

214

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں پہلی مرتبہ سولرٹیکنالوجی میں ششماہی کورس کااجراءکردیاگیا ہے۔

پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی بہاول پور محمداکرم بھٹی نے ایک ملاقات میں بتایا کہ ٹیوٹااورانرجی ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف پنجاب کے اشتراک سے صوبہ پنجاب میں عصری تقاضوں کے عین مطابق پہلی مرتبہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی بہاول پورمیں سولر ٹیکنالوجی میں ششماہی کورس کااجراءکیاجارہاہے۔

اس سلسلہ میں قائداعظم سولرپارک بہاول پورمیں ڈاکٹرعبدالجبار فوکل پرسن قائداعظم سولرپارک کے سربراہی میں انٹرویوزکاانعقادکیاگیا اورمیرٹ پر 50 طلباءکومنتخب کیاگیا انٹرویوکمیٹی میں ڈسٹرکٹ مینجر ٹیوٹا بہاول پور ،لودھراں پروفیسر خورشید احمدچوہان اورپرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی بہاول پور محمداکرم بھٹی شامل تھے۔