ب?س ?زار پولنگ اس??شنز ??فارم15غائب ???،عمران خان

217

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 70ہزار پولنگ اسٹیشنز میں سے 20ہزار اسٹیشنز کے فارم 15غائب ہیں جس کا مطلب ڈھائی کروڑ بیلٹ پیپرز کا رکارڈ ہی نہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا انتخابی کمیشن میں پیش ہونے والے ریکارڈ کے مطابق 6870تھیلوں کی سیلیں ٹوٹی ہوئی تھیں۔

عمران خان نے کہا کہ 149حلقوں میں اضافی بیلٹ پیپر چھاپے گئے جس میں سے صرف 6حلقوں میں پی ٹی آئی کے امیدوار جیتے باقی 143حلقوں میں دیگر جماعتوں کے نمائندے کامیاب ہوئے۔

چیئرمین تحریک انصاف کے بقول خواجہ سعد فیق کے حلقے میں 28فیصداضافے بیلٹ پیپر پہنچائے گئے اس حلقے میں 2لاکھ 45ہزار بیلٹ کا کوئی ریکار نہیں اس کا مطلب اس حلقے سے 75فیصد فارم 17غائب ہیں۔

حمزہ شہبار کے شریف 21فیصد اضافے بیلٹ چھاپے گئے ، پورے خیبرپختونخوا میں 4فیصدجب کہ صرف کیپٹن صفدر کے حلقے میں 16فیصد اضافے ووٹ بھیجے گئے۔