?? ج? ر?نجرز ?? رپور? مب?م پر مبن? ??، اعتزاز احسن

257

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والے اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے پی پی پی کو کوئی پریشانی نہیں ہے ۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما اعتزاز احسن نے اپیکس کمیٹی کے ہونے والے حالیہ اجلاس میں رینجرزکی جانب سے کئے گئے انکشافات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجرمان کی سرپرستی کے حوالے سے لگائے گئے الزامات محض الزام کی حد تک محدود ہے اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ سندھ حکومت کے ساتھ شئیر کریں الزامات سے فضا خراب ہوتی ہے ۔

اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا کہ سندھ میں 230 ارب روپے کی کرپشن کی گئی اس بات کی تحقیقات کی جائے کہ 230 ارب کا مخصوص عددکیسے نکالا گیا اس کا ثبوت فراہم کیا جائے ۔

پی پی پی کے رہنما نے کہا کہ کراچی میں بدامنی پھیلانےوالےعناصر کئی سال سےکارروائیاں کر رہے ہیں اور ان کے خلاف اپریشن بھی جاری ہے تو اس مرحلے پر سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں ہے ۔

اعتزاز احسن کا مذید کہنا تھا کہ ڈی جی رینجرز نے اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ کراچی فش ہاربر سے غیرقانونی رقم کا لین دین ہوتا ہے اس بات کی وضاحت کی جائے کیونکہ فش ہاربر کے لئے بجٹ میں نہایت کم رقم مختص کی جاتی ہے ۔

کل ہونے والے اجلاس میں ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ پر بات کی گئی کہا گیا کہ 90ارب مالیت کاایرانی تیل اسمگل کیاجاتاہے اوراس میں سیاسی جماعتوں کے افراد ملوث ہے کراچی میں عرصہ دراز سے ایرانی ڈیزل اسملنگ کیا جارہا ہے بتایا جائے کہ اس کی روک تھام کے لئے کیا اقدامات کئے گئے ۔

میڈیا سے بات چیت کے موقع پر ان کے ہمراہ سینیٹر سعید غنی اور پارٹی کے دیگر اہم رہنما بھی موجود تھے۔