اسلام آباد م?? ا?ف آئ? ا? ?? ?اروائ?، انسان? اسمگلر گرفتار

188

اسلام آباد : فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے اسلام آباد میں کاروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث اہم ملزم کو گرفتار کرلیا ہے

ڈائریکٹر ایف آئی اےانعام غنی کے مطابق گرفتار ملزم کا نام راجا خالد ہے اور اس کا تعلق کھاریا ں سے ہے ۔

ملزم پنجاب کے دور دراز علاقوں کے باشندوں کو غیر قانونی طریقے سے براستہ ایران اور ترکی یورپ بھجواتا تھا اور ان سے اس کام کے عوض پیسے بٹورتا تھا ۔

راجا خالد نامی ملزم پر گوجرانوالہ میں لوگوں کو دھوکہ دینے کے الزام کا پرچہ بھی درج ہے ۔ ایف آئی اے نے ملزم سے مذید تفتیش کے لئے اسے ہیڈکوارٹر منتقل کردیا ہے جہاں اس سے مذید انکشافات کی توقع ہے۔