?? ج? ر?نجرزسند? ?? ب?ان ?رد? حقائق چشم ?شا ???، سراج الحق

281

ڈی جی رینجرزسندھ کے بیان کردہ حقائق چشم کشا ہیں۔ رپورٹ میں جن سیاسی عناصر اور بااثر مافیا کا ذکر ہے انہیں احتساب اور قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔

 امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں ڈی جی رینجرزسندھ کے بیان کردہ حقائق کو چشم کشا قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایک انتہائی اہم ادارے کے سربراہ کی طرف سے پیش کئے جانے والے حقائق سیاسی بیان بازی یا الزام تراشی نہیں ہے بلکہ خطرناک جرائم کی پردہ کشائی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اگرحکومت ،عدلیہ اورپولیس نے اس کو محض اخباری بیان سمجھ کر چھوڑ دیا تویہ پاکستا ن کے مستقبل سے کھیلنے والی بات ہوگی ۔ سراج الحق نے کہا کہ ہمسایہ ملک ایران سے اتنے بڑے پیمانے پر تیل کی سمگلنگ سیکورٹی سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کیلئے سوالیہ نشان ہے بالخصوص اس رپورٹ میں زکوٰة صدقات اور قربانی کی کھالوں کے پیسوں کو جس مافیاکے ذریعے گھناﺅنے جرائم کیلئے خرچ کیا جارہا ہے یہ اللہ کے غضب کو بھڑکانے والی بات ہے۔