جماعت اسلام? ضلع م?رپورخاص ?? تحت رو?نگ?ا مسلمانو? ?? قتل عام ?? خلاف احتجاج? مظا?ر?

287

جماعت اسلامی ضلع میرپورخاص (سٹی) اور جمعیت علماء اسلام(ف)کے تحت برما میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف مدینہ مسجدشاہی بازار میرپورخاص کے باہر احتجاجی مظاہرہ ھوا۔ مظاہرے سے امیر جماعتِ اسلامی ضلع میرپورخاص(سٹی) محمد افضال آرائیں اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں جناب قاری کامران و جناب مولانا حیات نے خطاب کیا۔

امیر جماعتِ اسلامی ضلع میرپورخاص(سٹی) نے اپنے خطاب میں کہا کہ برما کے مظلوم روہیگیا مسلمانوں کا قتلِ عام فوراً بند کیا جائے۔ روہنگیاَئی مسلمان بھی اقوام متحدہ سے مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان جیسا انصاف چاہتے ہیں انھیں بھی آزادی کے ساتھ رہنے دیا جائے۔

امیر جماعتِ اسلامی ضلع میرپورخاص(سٹی) نے مزید کہا کہ میڈیا انڈین اداکاروں کی سالگرہ تو اپنی ھیڈ لائن میں سناتا ہے مگر روہنگیائی مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر سو رہا ہے۔ نام نہاد این جی اوز کہاں گُم ہو گئی ہیں۔ انھیں جانوروں کے حقوق تو نظر آتے ہیں مگر روہنگیائی مسلمانوں کے قتلِ عام پر اپنی آنکھیں اور کان بند کر رکھے ہیں۔