لا?ور، سنگ دل چچا ?? ?ات?و?3 ب?ت?جو? ?ا سفا?ان? قتل

161

لاہور: لاہور کے علاقے شاہدرہ میں چچا نے اپنے 3 بھتیجوں کو گلے کاٹ کر قتل کردیا ،ملزم بے اولاد تھا۔

زرائع کے مطابق دلخراش واقعہ شاہدرہ کے علاقے بیگم کوٹ میں پیش آیا جہاں   فریاد نامی شخص نے تیز دھار آلے سے اپنے تین بھتیجوں کو قتل کردیا ۔

پولیس زرائع کے مطابق ملزم بے اولاد تھا اور گھر والے اسے طعنے دیتے تھے آج بھی معمولی تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا جس کے باعث ملزم نے طیش میں آکر گھر میں موجود تینوں بچوں کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا جبکہ ان کی والدہ کو زخمی کردیا ، زخمی خاتون کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہیں ۔

قتل کئے گئے بچوں کے عمریں 2 سے 6 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے ۔

پولیس نے ملزم کو موقع واردات سے گرفتار کرتے ہوئے اس کے پاس سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے ۔

وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کو فوری نوٹس لیا ہے اور سی سی پی او سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے ، شہباز شریف نے واقعہ میں زخمی ہونے والی خاتون کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے ۔