پاکستان نے ایک بار پھر واضح اور دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اگر کسی ملک نے جارحیت کی کوشش کی تو پاکستان اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے گا۔
ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عدم مداخلت کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے اور اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے لیکن اگر کسی ملک نے جارحیت کی کوشش کی تو پاکستان اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے گا۔
خلیل اللہ قاضی نے کہا کہ افغانستان کے دشمن کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں ۔ پاکستانی سر زمین افغانستان سمیت کسی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔ پاکستان علاقائی رابطوں پر کام کر رہا ہے ، وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ بہت سے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ دفتر خارجہ میں 14 پاکستانی سفیروں کی کانفرنس میں خارجہ پالیسی کا جائزہ لیا گیا۔