پشاور م?? پول?س ?? ?اروائ? ، ا?م د?شت گرد گرفتار

191

پشاور: پشاور کے علاقے متنی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ، ملزم 2011 ہونے والے دہشت گردی کے کئی واقعات میں ملوث ہے ۔

زرائع کے مطابق اسپیشل پولیس یونٹ نے خفیہ اطلاع پر متنی میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے ۔

ملزم کا نام نصراللہ بتایا جاتا ہے پولیس کے مطابق 2011 میں پشاور میں ہونے والے دہشت گردی کے کئی واقعات میں ملوث رہا ہے اور آپریشن کے بعد پڑوسی ملک فرار ہوگیا تھا ۔