د?شتگردو? ?و ت?ز? س? ??فر?ردار ت? پ?نچانا ?وگا،وز?راعظم

208

وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے، بدترین دہشت گردی کرنے والے کسی نرمی کے مستحق نہیں اور انہیں تیزی سے کیفرکردار تک پہنچانا ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن قائم ہورہا ہے اور آخری دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

بلوچستان کے ضلع حب میں آئل ریفائنری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج تیل ایک بنیادی ضرورت بن چکا ہے ، آئل ریفائنریز پر 750ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، بلوچستان میں آئل ریفائنری کی تعمیر اہم کارنامہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تیل اور گیس میں خود کفالت کی منزل حاصل کرنے میں وقت لگے گا پاکستان میں تیل ریفائنری کی پیداوار 13.5 ملین ٹن ہے جب کہ ملک میں 22 ملین ٹن تیل استعمال ہورہا ہے۔