تار?خ م?? پ?ل? بارپنجاب ?ا بج? آج خاتون ر?ن اسمبل? پ?ش ?ر?نگ?

262

لاہور: پنجاب کا مالی سال 2016-2015 کا بجٹ آج پیش کیا جارہا ہے ، بجٹ کا کل حجم 1350 ارب روپے ہوگا۔

پنجاب کی نئی وزیرخزانہ ڈاکٹرعائشہ غوث بجٹ پیش کریں گی بجٹ میں تعلیم کیلیے57،صحت کیلئے 45اورسڑکوں اورپلوں کیلئے51ارب روپےمختص کیےجائیں گے۔

اس کے علاوہ ملتان میٹروبس اورلاہوراورنج ٹرین منصوبوں کیلئے بھی رقم مختص کئے جانے کا امکان ہے ۔

نئے بجٹ میں سیلف ایمپلائمنٹ اسکیم،اپناروزگاراسکیم،دانش اسکولزاوررنگ روڈمنصوبےجاری رکھے جانے کا اعلان کیا جائے گا اس کے علاوہ پنجاب کےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی7.5فیصداضافہ کی توقع ہے۔