?راچ? م?? ر?نجرز ?ا ت?ان? پر چ?اپ? ، پول?س ا?ل?ار ز?ر حراست، ذرائع

290

کراچی کے علاقے مومن آباد تھانے میں رینجرز نے چھاپہ مارکر پولیس اہلکار کو حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رینجرز نے مومن آباد کے تھانے میں چھاپہ مارکر جان محمد عرف جانو نامی سپاہی کو حراست میں لے لیا ہے ۔ سپاہی جان محمد کو گینگ وارمیں ملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔

پولیس اہلکارکو تھانے سےحراست میں لیےجانےکے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے جبکہ پولیس کے اعلی افسران مومن آباد تھا نے پہنچ گئے ہیں۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق رینجرز نے چھاپے کے دوران تھانے کے اندر فائرنگ کی اور سپاہی جان محمد کو اغواء کر کے اپنے  ہمرا ہ لی گئی ۔  رینجرز نے چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی اور ہاتھا پائی بھی کی۔اصفر مہیسر نے مزید کہا ہے کہ رینجرز اہلکاروں کے خلاف  مقدمہ درج کیا جائے گا۔