مظا?ر?ن پر ش?لنگ ?رن? ?? انو??? سزا، ا?ل?ار 600 درخت لگائ? گا

219

استتبول: ترکی میں پولیس اہلکار کو احتجاج کرنے والے خواتین کے خلاف آنسو گیس استعمال کرنے پرعدالت نے انوکھی سزا دیتے ہوئے 600 پودے لگانے کاحکم دے دیا ہے ۔

ترکش میڈیا کے مطابق سعیدہ سنگر نامی خاتون نے 2013 میں حکومت کی جانب سے درخت اکھاڑنے کے خلاف احتجاج کیا تھا مظاہرے میں خواتین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیئے پولیس نے آنسو گیس شیل استعمال کئےاحتجاج کے دوران خاتون کو جا لگا اور وہ زخمی ہو گئیں۔

خاتون کی شکایت پر اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا عدالت نے اختیارات کے ناجائز استعمال پر پولیس اہلکار کو 20 ماہ قید کی سزا سنائی عدالت سے سزا پانے کے بعد اہلکار کو جیل بھیج دیا گیا۔

جیل کےعملے کے ساتھ اچھے طرز عمل کی وجہ سے عدالت نے ترک اہلکار کی سزا تبدیل کر تے ہوئے 600 پودے لگانے کا حکم دیا اور ساتھ ہی ان درختوں کی دیکھ بھال کی بھی ہدایت کی ۔