عمر? و?ز?15روز ت? محدود

196

سعودی وزارت حج نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ عمرہ کے لیے زیادہ سے زیادہ 15دن کا ویزا جاری کیا جائے گااوراس  بارے میں 145عمرہ کمپنیوں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

سیکرٹری امورعمرہ سعودی وزارت حج عبداللہ مرگھلانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تمام عمرہ کمپنیوں کو اس فیصلے سے تحریری طور پر مطلع کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلے زبانی طور پر عمرہ کمپنیوں کو نئے فیصلے کے بارے میں بتایا تھا تاہم اب تحریری طور پر اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے تاکہ کوئی شکایت کا موقع نہ ملے۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی میں عمرہ کمپنیاں ایسے زائرین سے نظریں پھیر لیتی تھیں جو اپنا ویزا 30دن تک بڑھالیتے تھے ۔عبداللہ مرگھلانی نے انتباہ کیا ہے کہ جو کمپنیاں نئے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کریں گی انہیں مستقبل میں نہ صرف پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ انہیں ویزا جاری کرنے کے لیے نااہل بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔

سیکرٹری امور عمرہ کے مطابق ویزا15دن تک محدود کرنے کا مقصد عمرے کی سعادت حاصل کرنے والوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔