امر??? داعش ?? خلاف 90 لا?? ?الر ?وم?? خرچ ?رن? لگا

174

واشنگٹن : امریکا دولتِ اسلامیہ کے خلاف عراق اور شام میں جاری جنگ میں یومیہ 90 لاکھ ڈالر خرچ کر رہا ہے

            امریکا دولتِ اسلامیہ کے خلاف عراق اور شام میں جاری جنگ میں یومیہ 90 لاکھ امریکی ڈالر خرچ کر رہا ہے جبکہ اب تک ہونے والے فضائی حملوں میں دو ارب 70 کروڑ ڈالر لگائے جا چکے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی اتحادی فوجیں گذشتہ سال اگست سے شام اور عراق میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہیں۔اس جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک امریکا کے مالی اخراجات پہلی بار سامنے آئے ہیں اور انھیں پینٹاگون نے ریلیز کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اعدادو شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جنگی اخراجات میں سے دو تہائی فضائی کارروائیوں پر خرچ ہو رہے ہیں جبکہ امریکی کانگرس نے مزید خرچ پر پابندی عائد کرنے کے لیے نئی قانون سازی کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔

امریکی ایوانِ نمائندگان نے 57 ارب 90 کروڑ ڈالر کا دفاعی بل منظور کیا تھا۔ اراکین نے ان ترامیم کے مطالبے کو رد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ دولتِ اسلامیہ کے خلاف جنگ میں مزید رقم دینے کو روکا جائے۔