ا?س?ون?ا ?? دارالح?ومت ?? قر?ب قد?م سمندر? ج?از ?ا ملب? برآمد

238

ایسٹونیا کے دارالحکومت کے قریب قدیم سمندری جہاز کا ملبہ برآمد ہوا ہے۔ دارالحکومت تالین کے قریب تعمیراتی کمپنی کے کارکن رہائشی کمپاﺅنڈ کی تعمیر کیلئے کھدائی کر رہے تھے کہ کھدائی کے دوران قرون وسطیٰ تقریباً 400 سے 700 سال پرانے جہاز کا ملبہ دریافت ہوا جہاں سے جہاز کا ملبہ ملا ہے۔ وہ علاقہ دارالحکومت کا ساحلی علاقہ ہے جوکہ ایک پرانے تفریحی پارک ہے۔

جہاز کا ملبہ ملنے کے بعد تعمیراتی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ جہاز کا ملبہ ملنے کے بعد علاقہ کا جیوریڈار تجزیہ کیا گیا جس کے دوران پایا گیا کہ اس علاقے میں سمندر کی تہہ میں کئی جہاز ڈوبے ہوئے ہیں، کو ڈیپارٹمنٹ آف کلچر ان جہاز کو نکالنے کیلئے کام کرے گا۔