قائد ایم کیوایم الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مرحومین کو مکھی کہنے پر وزیر اعظم معافی مانگیں۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نواز شریف کے مخالف نہیں لیکن انکا شہداء کو مکھی ست تشبیہ دینا درست نہیں وزیر اعظم نواز شریف کو الفاظ کے چناو میں احتیاط برتنی چاہیئے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پتہ ہونا چاہیئے کہ شہر میں اسلحہ سیکیورٹی چوکیوں سے ہوتا ہوا پہنچتا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان عناصر کے بارے میں بھی وضاحت کریں۔