سا??? سات ??رب ?ا بج? سند? اسمبل? م?? پ?ش

196

کراچی: سندھ کے مالی سال دوہزار پندرہ- سولہ کے مالی بجٹ کو اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے بجٹ کا کل حجم 740ارب روپے رکھا گیا ہے ، بجٹ نئی اسمبلی بلڈنگ میں پیش کیا گیا۔

سندھ کا ساڑھے سات کھرب سے زائد کے بجٹ کو ایوان میں پیش کردیا گیا ہے وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ ایوان میں پیش کیا اس دوران اپوزیشن نے احتجاج بھی کیا ۔

مراد علی شاہ نے ایوان کو بتایا کہ بجٹ میں مجموعی آمدنی کا تخمینہ 725ارب روپے رکھا گیا ہے جس میں سے485ارب روپے این ایف سی کی مد میں سندھ کوملیں گے۔

ترقیاتی پروگرام 162ارب روپےہوگاجبکہ وفاق نے سندھ کے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کردی ہے اس کے باوجود ترقیاتی بجٹ کے حجم کو کم نہیں کرینگےانہوں نے بتایا کہ اس بار وفاق کی جانب سے کی طرف سے 9ارب50کروڑروپےکا ترقیاتی فنڈ ملنے کی امید ہے ۔

تعلیم کےشعبےکیلیےمجموعی بجٹ150ارب روپےرکھا گیا ہے جبکہ محکمہ تعلیم سندھ کا ترقیاتی بجٹ10ارب روپے سےزائدہوگا ، سندھ کے بنیادی تعلیم پروگرام کےتحت 120اسکول تعمیرکیےجائیں گے جن میں پچیس نئے انگلش میڈیم بھی شامل ہیں۔

مراد علی شاہ نے ایوان کو بتایا کہ محکمہ صحت کے لئے مجموعی بجٹ66ارب روپےسےزائدکا ہوگااس کے علاوہ ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ اسپتال کوٹیچنگ اسپتال بھی دے دیا گیا ہے ۔

نئے مالی سا ل کے بجٹ میں تعمیر ومرمت کابجٹ بڑھا کر20 ارب روپےکیاجارہاہے جس میں کورنگی کراسنگ پرنیا فلائی اوورتعمیر کا منصوبہ بھی شامل ہیں ۔

بجٹ تقریر سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ نے امن عامہ کو بلند ترجیحات میں رکھا ہے اور اس کے بجٹ میں 13 فیصد تک کا اضافہ کیا ہے ۔ قائد اعظم کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابائے قوم نے کہا تھا کہ امن و امان تمام تر ترقی کا پیش خیمہ ہوتی ہے۔

اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے حالیہ بجٹ میں امن وامان کے لئے خطیر رقم رکھی جا رہی ہیں اور ہر سال اس میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ میں صوبے سندھ کے سب سے بڑے شہر کے کراچی کے لئے خاص طور پر رقم مختص کی گئی ہیں ۔

بجٹ اجلاس میں انہوں نے بتایا کہ کراچی میں سیوریج منصوبے ’’ایس تھری‘‘کیلیے1ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اسی طرح کراچی میں پانی کی قلت کے پیش نظر کے فور منصوبہ فوری طور پر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس کے لئے 2ارب50کروڑ روپے کی رقم مختص کردی گئی ہے۔

سندھ انسٹیوٹ آف نیورولوجی کی گرانٹ کو بڑھا کر 10 ملین روپے سالانہ کردیا گیا ہے جبکہ ایل آر بی ٹی کی گرانٹ 35 ملین روپےکردی ہے۔

شہر میں ٹرانسپورٹ کی کمی کو دور کرنے کے لئے وفاقی حکومت کے تعاون سے گرین لائن بس سروس شروع کی جائے گی جس کے باعث سرجانی ٹاؤن سےجامع کلاتھ تک مسافروں کو سفر کے زیادہ سہولیات میسر آئی گی ، اسکے علاوہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت یلولائن بس سروس شروع کی جائےگی جسکا سفر قائد آباد سے نمائش چورنگی تک ہوگا۔

مہران ہوٹل کے قریب زیر تعمیر نصرت بھٹو انڈر بائی پاس کے لئے ساڑھے 22 کروڑ کی رقم رکھی گئی ہے اسی طرح ملیر 15 فلائی اوور جوکہ فنڈ کے باعث تعطل کا شکار ہے اس کے لئے مزید 53کروڑ مختد کئے جارہے ہیں اسی طریقے سے کورنگی کراسنگ پرفلائی اوورکیلئے10کروڑ12لاکھ روپےکی رقم رکھی گئی ہیں ۔