بلد?ات? انتخابات م?? ال??شن ?م?شن ?و آزاد? ن??? د? گئ?، م?ا? افتخار حس?ن

223

خیبرپختون خواہ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو مکمل طور پر آزادی نہیں دی گئی تھی جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کی منظوری نہیں دی گئی تھی۔

سہ فریقی اتحاد کے صدر میاں افتخار حسین نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں بلدیا تی انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کو مانتی ہے تاہم خیبر پختون خواہ کی صوبائی حکومت کو بھی بلدیاتی انتخابات میں سرزد ہوجانے والی غلطیوں کو تسلیم کرے۔ انکا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی بدنظمی کا ذمہ دار صرف الیکشن کمیشن کو ہی نہیں ٹہھرا یا جا سکتا ہے جبکہ صوبائی حکومت بھی بے قاعدگیوں کی ذمہ دار ہے۔

 میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ سہ فریقی اتحاد میں شامل جماعتوں کی نظر میں خیبر پختون خواہ میں بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی تمام تر بے ضابطگیوں، بد نظمیوں اور دھاندلی کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے۔

 انکا مزید کہنا تھا کہ سہ فریقی اتحاد 16 جون کو پشاور میں احتجاجی جلسہ کرے گی جس میں خیبر پختون خواہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جائے گا۔