جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فو ٹو گرافر ز اور کیمرہ مین میڈیا کی فیلڈ میں ایک اہم اور بنیادی حیثیت رکھتے ہیں اور اپنی جان جو کھوں میں ڈال کر اپنے پیشہ وارانہ فرائض ادا کر تے ہیں لیکن ان کو وہ حق نہیں ملتا جس کے وہ حقدار ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کی سہولیات اور معاوضے میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ افراد ایسے مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر تے ہیں جو قومی تاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے تحت ادارہ نورِ حق میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ کیمرہ مین اور فو ٹو گرافر وں کے ساتھ ایک نشست اور ظہرانے سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری نے اس نشست میں شرکت پر جماعت اسلامی کی جانب سے تمام افراد کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر اسامہ رضی ، زاہد عسکری شعبہ اطلاعات کے ڈپٹی سیکریٹریز اقبال چوہدری ،نذیر الحسن ،صہیب احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔ نشست میں مختلف چینلز کے کیمرہ مینوں اور اخبارات و نیوز ایجنسیز کے فو ٹو گرافروں نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔
حافظ نعیم الرحمن نے تمام کیمرہ مینوں اور فو ٹو گرافروں کا خیر مقدم کر تے ہوئے ان کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کیمرہ مین اور فو ٹو گرافرز میڈیا کی فیلڈ میں بہت اہمیت کے حامل ہیں لیکن ان کی مشکلات اور پریشانیاں بہت زیادہ ہیں ۔دیگر ممالک میں ان کی بہت عزت اور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔ان کا پیشہ وارانہ فرائض اور ذمہ داریوں کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ اور دیگر سر گرمیاں کی جاتی ہیں اور ان کی صلاحیتوں میں اضافے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن ہمارے یہاں ایسا نہیں ہو تا اور ان کو نظرانداز کیا جا تا ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کے لیے ہمارے یہاں بھی تربیتی سر گرمیاں کی جائیں اور ان کے مسائل حل کیے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے رپورٹر ز ،کالم نگاروں اور اینکرز پرسن کے ساتھ ساتھ فو ٹو گرافرز اور کیمرہ مینوں کو کبھی نظر انداز نہیں کیا ہے اور اسی لیے آج ان کے ساتھ الگ سے ایک نشست رکھی ہے ۔ہم اس طرح کے پرو گرامات پہلے بھی کر تے رہے ہیں اور آئندہ بھی جاری رکھیں گے ۔