قوم? وطن پار?? ?ا خ?بر پختونخوا ح?ومت م?? شمول?ت ?ا ام?ان، ذرائع

245

قومی وطن پارٹی خیبر پختون خواہ حکومت میں شمولیت کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختون خواہ اور قومی وطن پارٹی کے چئیر مین آفتاب احمد شیر پاو کے درمیان رابطے ہوئے جس میں دونوں رہنماوں نے خیبر پختون خواہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

 ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بہت جلد قومی وطن پارٹی دوبارہ کے پی کے حکومت میں شمولیت اختیار کرلے جبکہ کیو ڈبلیو پی کی حکومت میں شمولیت کو عمران خان کی جانب سے تائید حاصل ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کیو ڈبلیو پی کا خیبر پختون خواہ کی حکومت میں شامل ہونے کے بعد ممکن ہے کہ قومی وطن پارٹی کے انیسہ زیب کو ڈپٹی اسپیکر اور سکندر شیر پاؤ کو سینیئر وزیر کا عہدہ دیا جائے گا۔

واضح رہے قومی وطن پارٹی کو نومبر 2013 میں صوبائی حکومت سے الگ کر دیا گیا تھا جبکہ قومی وطن پارٹی کے 2 وزرا پر کرپشن کے الزامات تھے۔