الطاف حس?ن ن? وز?ر اعظم س? فور? استعف? ?ا مطالب? ?رد?ا

207

کراچی: ایم کیو ایم کے قائد نے کہا ہے کہ نوازشریف کودوست کہنامیری غلطی تھی اگر وہ ملکی سلامتی چاہتےہیں توفوری استعفیٰ دے دیں یہ بات انہوں نے نائن زیروپر کارکنوں سے خطاب میں کہی۔

نائن زیرو پرکارکنان سے ہنگامی خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے ایک بار پھر پارٹی قیادت چھوڑنے کا عندیہ بھی دے دیا۔ اجلاس میں کارکنان اور پارٹی رہنماؤں کی غیر حاضری پر سخت نارضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کئی اہم رہنما  میرا خطاب سننے نہیں آئے،میں نے اپنے مستقبل کی پرواہ کئے بغیر دوسروں کے لئے جدوجہد کی، عوام اورکارکنوں کو بتایا کہ حکومت کیا ہوتی ہے۔ میں نےکہا تھاکہ قیادت نہیں چھوڑوں گا،مگر یہ نہیں کہا تھاکہ کارکن غیرحاضررہیں اورمیں اکیلے کام کرتارہوں۔

وزیر اعظم پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ میاں صاحب الیکشن جیتنے پر میں نے آپ کو مبارکباد دی اور اپنی غیر مشروط حمایت کا یقین دلایا اور ماضی کے تلخ تجربات کو فراموش کرتے ہوئے آپ پر اعتبار کیا یہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

الطاف حسین نے مزید کہا کہ فریاد کرنے یا دہائیاں دینے سے کوئی فائدہ نہیں،رینجرزاورپولیس سےمارکھانے سے بہترہے کہ کارکن خاموش رہیں۔

ایک موقع پر قائد ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ آصف زرداری، نواز شریف میرے ساتھ مل جائے پھر دیکھتا ہو کون جمہوریت کوڈی ریل کرتا ہے۔