ا?س ا?س پ? راؤ انوار ?? قافل? پر حمل?، 4 د?شت گرد ?لا?

174

کراچی: ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو ایک بار پھر دہشت گردوں نے نشانہ بنایا ،تاہم پولیس نے حملے کو نا کام بناتے ہوئے چار دہشت گرد کو ٹھکانے لگادیا

پولیس زرائع کے مطابق راؤ انوارکا قافلہ ملیر کینٹ کے قریب سے گزر رہا تھا کہ راستے میں گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے چار حملہ آور ہلاک جبکہ دوملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

پولیس زارئع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ریکی کرتے ہوئے ایس ایس پی کو نشانہ بنایا تاہم پولیس کی برقت کاروائی سے ایسا ممکن نہیں ہوسکا ۔

دوسری جانب ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے سے حملے کی پیشگی اطلاع تھی اس سے قبل بھی راؤانوار پر کئی بار قاتلانہ حملے کئے جاچکا ہے ۔

دوماہ قبل بھی ان پر شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں حملہ کیا گیا تھا جس میں پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے تمام حملہ آوروں کو ہلاک کردیا تھا۔