?? ج? ر?نجرز ?? رپور? پر ?اس? فورس ?ا ق?ام

247

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی رینجرز کی جانب سے دی جانے والی چشم کشا رپورٹ پر ٹاسک فورس تشکیل دیدی۔

کراچی میں ہونے والے اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی رینجرز کی جانب سے ایک رپورٹ پیش کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ کراچی میں سالانہ 230 ارب روپے غیر قانونی طریقے سے حاصل کئے جاتے ہیں جس کے زریعے مسلح ونگ کو فنڈنگ کی جاتی ہے اس کے علاوہ فطرے اور قربانی کی کھالوں کی آمدنی سے اسلحہ خریدا جاتا ہے ۔

رینجرز کی اس رپورٹ نے سندھ کی سیاست میں بھونچال پیدا کردیا تھا اور دو دن گزرنے کے بعد قائم علی شاہ نے ان الزامات کی تحقیقات کے لئے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دیدی ہے ۔

کمیٹی تین ارکان پر مشتمل ہوگی جس کا چئیرمین جسٹس (ر) غلام سرور کیریو کو بنایا گیا جبکہ دیگر ممبران میں ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج ارجن رام تلراور سیکٹریری داخلہ مختار سومرو شامل ہیں۔

کمیٹی میجر جنرل بلال اکبر کی طرف سے لگائے گئے شدید الزامات کی تحقیقات کریگا اور رپورٹ کو وزیراعلیٰ کو پیش کریگا ۔

زرائع کے مطابق کمیٹی کراچی میں سرکاری زمینوں پر قبضے، بلوچستان کے راستے غیر قانونی ڈیزل کی کراچی میں فروخت اور پانی کے غیر قانونی دھندے میں ملوث افراد کی نشاندہی کریگا ۔