مل?? سلامت? ?ا تحفظ ?ر ق?مت پر??ا جائ?گا، آرم? چ?ف

261

کراچی: آرمی چیف نے کہا ہے کہ تما م ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن سے رہنا چاہتے ہے ، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔

آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے کراچی میں نیول اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت اور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹ کو اعزاز شمشیر دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے ایک بار پھر وطن کی سرحدوں کی حفاظت کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن سے رہنا چاہتے ہے مگر اسے ہماری کمزوری ہرگز نہ سمجھاجائے، وطن کے خلاف ہونی والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک میں ہونے والی دہشت گرد کاروائیوں سے بخوبی واقف ہے اور اس کے پس پردہ محرکات کو بھی اچھی طرح جانتے ہے کوئی خوش فہمی میں نہ رہے ۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دنیا کو معلوم ہے کہ ہماری سرزمیں کو بہت سیکیورٹی خدشات ہے اوراس کے لئے ہم تما ضروری اقدامات کرینگے۔

پاک چین اقتصادی راہداری کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا اقتصادی راہداری کیخلاف دشمن کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں معاہدے کو سبوتاز کرنے والے تمام دشمنوں کوشکست دینگےاس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی مفاد کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا۔

ترجمان آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق آرمی چیف نے کراچی نیول اکیڈمی میں ہونی والی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی اور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا تقریب کے اختتام پر آآرمی چیف نےنمایاں کارکردگی کےحامل کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کیے۔