ملتان م?? ز?ر تعم?ر عمارت گر گئ، 4 افراد جا? بحق

230

ملتان : ملتان کے علاقے وہاڑی چوک کے قریب زیر تعمیر عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں ۔

ریسکیو زرائع کے مطابق حادثہ وہاڑی چوک کے قریب محلہ غریب آباد میں پیش آیا جہاں زیر تعمیر مکان کی دوسری منزل گر گئی جس کے نتیجے میں سات افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور 1 بچہ شامل ہے جبکہ باقی زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔

ریسکیو زرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تمام گھر والے ایک ہی کمرے میں ناشتہ کر رہے تھے کہ اچانک دوسری منزل کی چھت زمین بوس ہوگئی اور تمام افراد ملبے تلے دب گئے ۔