شمالی وزیرستان کے علاقےدتہ خیل میں جیٹ طیاروں نے فضائی کارروائی کرتے ہوئے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق دتہ خیل میں پاک افغان بارڈر کے قریب ائیر فورس کے جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں بیس دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں حملے میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق سجنا گروپ سے ہے۔
یاد رہے کہ کل بھی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 25 دہشت گردوں کو ہلاک کردیاتھاجس میں دہشت گردوں کا اہم کمانڈر بھی شامل تھا ۔