پا?ستان سپر ل?گ اگل? سال فرور? م?? ???ل? جائ?گ?، اعلام??

216

پاکستان سپر لیگ اگلے سال فروری کے مہینہ میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 2016 میں یواے ای میں کھیلی جائی گی جبکہ اسکے انتظامات کا ذمہ دار پاکستان کرکٹ بورڈ ہوگا۔

 اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد یواے ای میں کرانے کا فیصلہ ایونٹ میں غیر ملکی کرکٹرز کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔

 واضح رہے پاکستان سپر لیگ پی سی بی کے سابق چئیر مین ذکاء اشرف اور نجم سیٹھی کی جانب سے بھی کرانے کی کوشش کی گئی تھی جو پاکستان کرکٹ بورڈ کی نجی وجوہات کے باعث تعطل کا شکار ہوگئی تھی۔ تاہم پی سی بی کے موجودہ چیئر مین شہریار خان کی کاوشوں سے یواے ای میں پاکستان سپر لیگ کا انعقاد ممکن ہو سکا ہے۔