پنجاب پول?س ن? ?رون ??مر? خر?د ل??

257

 پنجاب پولیس کی جانب سے ڈرون کیمرے خریدے لیے گئے  ہیں جو کہ جلوسوں اور شہروں میں ناکوں کی مانیٹرنگ کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔

 پنجاب پولیس کے مطابق شہروں میں جلسہ جلوسوں اور ناکوں کی مانیٹرنگ کے لئے تین ڈرون کیمرے خریدے گئے ہیں جنہیں پولیس کی براق وین سے منسلک کیا جائے گا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلہ میں ڈرون کیمروں کا تجربہ 21 رمضان کو یوم علی کے موقع پر کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں پنجاب پولیس کی جانب سے مزید ڈرون خریدے جائیں گے جبکہ تیسرے مرحلے میں ہیوی ڈرونز جلوسوں پر آنسو گیس کے شیل پھینکے میں استعمال کیئے جائیں گے۔