?وئ?? م?? پول?س ?ا سرچ آپر?شن 243 افراد گرفتار

195

    کوئٹہ: صوبائی داراحکومت کوئٹہ کے علاقے پشتون آباداورسیٹلائٹ ٹاؤن میں پولیس نےسرچ آپریشن کرتے ہوئے 243 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔

     زرائع کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر پشتون آباداورسیٹلائٹ ٹاؤن کے کئی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا اس دوران دوسو تینتالیس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے انہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ پشتون آباد اور سٹیلائٹ ٹاؤن کے علاقے گزشتہ کئی عرصے سے دہشت گردوں کی آماجگاہ بنے ہوئے تھےاور ان کی جانب سے تخریبی کاروائیاں کی جارہی تھی۔