سند? بج?، امن وامان ?? لئ? 65 ارب مختص

183

کراچی: سندھ اسمبلی میں پیش کئے جانے والے بجٹ میں سندھ حکومت نے امن وامان کے لئے 65ارب کی خطیر رقم مختص کی ہے ۔

بجٹ تقریر سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ نے امن عامہ کو بلند ترجیحات میں رکھا ہے اور اس کے بجٹ میں 13 فیصد تک کا اضافہ کیا ہے ۔ قائد اعظم کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابائے قوم نے کہا تھا کہ امن و امان تمام تر ترقی کا پیش خیمہ ہوتی ہے۔

اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے حالیہ بجٹ میں امن وامان کے لئے خطیر رقم رکھی جا رہی ہیں اور ہر سال اس میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔