جنوبی کوریا میں مرس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک سو چالیس تک جاپہنچی ہے ۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے 67 سالہ شخص اس وائرس کے باعث اپنی زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 14 نئے کیس سامنے آئے ہیں ۔
جنوبی کورین حکام کی جانب سے گلیوں اور بازاروں میں وائرس سے بچنے کیلئےاسپرے کرایا جا رہا ہے جبکہ 2500 کے قریب اسکول تاحال بند کئے جاچکے ہیں ۔
ادھر سعودی اور جنوبی کورین ماہرین کے درمیان ملاقات بھی ہوئی ۔ ملاقات میں وائرس سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر بات کی گئی ۔
خوف کی علامت یہ وائرس ہانک کانگ، سمیت ایشیاء کے دیگر ممالک تک پھل چکا ہے، جس نے رواں ہفتے ہی اس حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کردیا تھا، اور اپنے شہریوں کو جنوبی کوریا کا غیر ضروری دورہ کرنے سے روک دیا گیا ہے ۔