تم?م اقبال بنگل? د?ش ?? جانب س? ??س? م?? ز?اد? رنز بنان? وال? ??لا?? بن گئ?

221

فتح اللہ:  مایہ ناز بلے باز تمیم اقبال بنگلہ دیش کی جانب سے ٹیسٹ میں زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے یہ اعزاز بھارت کے خلاف ٹیسٹ میں حاصل کیا۔

 ٹیسٹ کے چوتھے روز انہوں نے 19 رنز کی اننگز کھیلی اس طرح انہوں نے آٹھ سال بعد حبیب البشر کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔
26 سالہ تمیم اقبال 40 ٹیسٹ کی 77 اننگز میں 39.46 کی اوسط سے 3039 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 7 سنچریاں اور 17 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
جبکہ حبیب البشر نے 50 ٹیسٹ کی 99 اننگز میں 3026 رنز بنائے تھے۔ محمد اشرفل 2737 رنز کے ساتھ تیسرے، شکیب الحسن 2732 رنز کے ساتھ چوتھے اور مشفق الرحیم 2557 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہی