روس ??لر ، ??و?ز ?? جانب س? ز?اد? س?نچر? بنان? وال? دوسر? ??لا?? بن گئ?

222

                لندن : نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز روس ٹیلر نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 119 رنز کی دلکش اننگز کھیلی اور ناٹ آﺅٹ رہے۔ ان کی اننگز میں 4 فلک شگاف چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔ یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی 12 ویں سنچری ہے۔

اس سینچری کے ساتھ ہی روس ٹیلر نیوزی لینڈ کی جانب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے دوسرے کھلاڑی ہیں اس سے قبل نیتھن ایسٹل 16 سنچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

ٹیلر اب تک 64 ون ڈے میچز میں 45 کی اوسط سے 4769 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 12 سنچریاں اور 24 نصف سنچریاں شامل ہیں