افغانستان ?? تار?خ م?? پ?ل? بار خاتون ?و سپر?م ?ور? ?ا جج مقرر?رد?ا گ?ا

235

افغانستان کے صدراشرف غنی نے ملکی تاریخ کی پہلی خاتون کوسپریم کورٹ کے اعلی کونسل کا رکن مقررکر دیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق انیسہ راسولی افغانستان کی تاریخ کی پہلی خاتون جج ہوں گی جنہیں اس قسم کے سینیئرعدالتی عہدے پرمتعارف کروایا گیا ہے جو کہ پارلمینٹ کی توثیق کے بعد باضابطہ طور اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔

انیسہ نے کابل یونیورسٹی سے قانون اورپولیٹیکل سائنس میں ایم اے کیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ وہ عدالت میں مزید خواتین جج لانے اورخواتین پرتشدد کے کیسوں کے ازالہ کیلئے ہرممکن کوشش کریں گی ۔