جم??ا ??س?، ?ال? آند?? پر ش?ست ?? بادل من?لان? لگ?

267

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جمیکا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 376 رنز اور آسٹریلیا کو آٹھ وکٹیں درکار ہیں۔

 ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈین ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 179 رنز خسارے کے ساتھ 220 پر آؤٹ ہوگئی، جیسن ہولڈر نے ناقابل شکست 82 رنز بنائے۔ جوش ہیزل ووڈ نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

 آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 212 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر کے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 392 رنز کا ہدف دیا۔ ویسٹ انڈیز نے کھیل کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 16 رنز بنا لئے۔ دونوں وکٹیں مچل سٹارک نے حاصل کیں۔

تفصیلات کے مطابق سبائنا پارک، کنگسٹن میں ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی پہلی اننگز 399 رنز کے جواب میں 220 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اسے 179 رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ جیسن ہولڈر نے آخر میں 82 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا۔ جرمائن بلیک ووڈ 51 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ جوش ہیزل ووڈ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔ نیتھن لائن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 212 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کرکے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 392 رنز کا ہدف دیا۔ شان مارش 69 اور ڈیوڈ وارنر 62 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ سٹیون سمتھ 54 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز کا آغاز بھی انتہائی مایوس کن تھا اور دونوں اوپنر بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے، دونوں کو مچل سٹار نے پویلین کی راہ دکھائی۔ کھیل کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے دو وکٹوں کے نقصان پر 16 رنز بنا لئے۔