وفاق? وز?ر داخل? ن? نادرا?? ترجمان ?? ب?ان ?ا نو?س ل? ل?ا

281

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نادراکے میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ بیان کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ نادرا سیاست دانوں کے انفرادی بیانات پر کسی طرح کا بیان جاری نہیں کرے۔

ذرائع کے مطابق نادرا کے میڈیا سیل نے چئیر مین نادرا کے علم میں لائے بغیر نادرا کی طرف سے ایک بیان جاری کیاجس کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدی نثار نے کہا ہے کہ نادرا سیاست دانوں کے انفرادی بیانات پر کسی طرح کے ردعمل کا اظہار ہر گز نہیں کرے جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے نادرا کے پبلک ریلیشن آفیسر کوبھی اپنے محمکہ میں واپس بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نادرا کے میڈیا سیل کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں نادراکے ترجمان نے پی ٹی آئی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ نادرا پر حکومت کی جانب سے کوئی دباو نہیں ہے جبکہ درحقیقت پی ٹی آئی کی قیادت نادرا اور اس کے چیئرمین کے خلاف بدنیتی پر مبنی اپنی مہم کے ذریعے دباﺅ ڈال رہی ہے۔