?ام? پر اتر ن? وال? روبو? ?ا زم?ن س? رابط? بحال

258

یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے) نے کہا ہے کہ اس کی کامٹ (دمدارتارے ) پر اترنے والے خلائی روبوٹ میں پھر حرکت پیدا ہوئی ہے اور اس نے زمین سے رابطہ کیا ہے جس کا دورانیہ 85 سیکینڈ تھا۔ کامٹ پر اترنے والے پہلے خلائی روبوٹ ”فیلے“ کو اس کی مدرشپ روزیٹا نے کامٹ 67 پی پر گذشتہ نومبر کو چھوڑا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے ای ایس اے حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ ”فیلے“ نے 60 گھنٹے کام کیا لیکن اس کے بعد اس کی شمسی توانائی والی بیٹری جاتی رہی اور وہ چپ ہو گیا۔ بی بی سی کے سائنس کے نامہ نگار جوناتھن آموس کہتے ہیں کہ اس کے بعد اب کامٹ کے سورج کے قریب جانے کی وجہ سے فیلے میں ایک مرتبہ پھر اتنی توانائی آ گئی ہے کہ وہ دوبارہ کام کر سکے۔ دوبارہ جاگنے کے بعد فیلے نے اپنا یہ پیغام ٹویٹ کیا ہے ’ہیلو زمین! کیا تم مجھے سن سکتی ہو۔

خلائی ایجنسی نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ فیلے نے روزیٹا کے ذریعے زمین سے 85 سیکنڈ تک رابطہ رکھا۔ یہ اس کا گذشتہ نومبر سے بے حس و حرکت رہنے کے بعد پہلا رابطہ ہے۔ فیلے کے پراجیکٹ مینیجر سٹیفن الامیک نے کہا ہے کہ فیلے بہت بہتر کام کر رہا ہے۔ اس کے لیے کام کرنے کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور اس کے پاس 24 واٹس توانائی بھی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اب وہ دوسرے رابطے کا انتظار کر رہے ہیں۔