ب?ارت م?? آم تو?ن? پر بچ? ?و زند? جلا د?ا گ?ا

254

بھارت میں چند روز قبل صحافی کو زندہ جلائے جانے کے انسانیت سوز واقعہ کے بعد ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آگیا۔

بھارتی ریاست اترپردیش میں باغات سے آم توڑنے کے جرم میں بچی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلادیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق واقعہ ضلع فتح پور کے گاؤں کیشہان میں پیش آیا جہاں بلااجازت آم توڑنے پر پڑوسی نے بچی کو مارا پیٹا اور پھر اسے جلادیا۔

لڑکی کے جسم پر شدید چوٹیں آئی ہیں اور اس کا جسم بری طرح جھلس چکا ہے۔واقعہ کے بعدعلاقے میں کشیدگی پھیل گئی جب کہ پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں موجود ہے۔