جو??شل ?م?شن ?و خط عمران خان ?ااعتراف ش?ست ??، پرو?ز رش?د

256

پرویز رشید کا کہنا ہے عمران خان کا جوڈیشل کمیشن کو خط لکھنا اپنی ہار اور شکست کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ کر اپنی شکست کو تسلیم کرلیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کو خطوط لکھے جا رہے ہیں جس کو عمران خان کی شکست سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان جوڈیشل کمیشن کے سوالوں کا جواب نہیں دے سکے ہیں پی ٹی آئی کے سربراہ کو چاہیئے حکومت پر لگائے گئے دھاندلی کے الزامات کو واپس لے لیں۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان عدالت میں کوئی گواہ اور دھاندلی کرانے والوں کے کسی لیڈر سے متعلق کوئی شواہد عدالت میں پیش نہیں کرسکے جبکہ دھاندلی حکومت نے کروائی اس کے متعلق بھی کسی قسم کے دستاویزات اور گواہ بھی تحریک انصاف کی جانب سے عدالت میں پیش نہیں کیے گئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ حکومت پر لگائے گئے الزامات کو واپس لیں اور حکومت سے معافی مانگیں انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان ملکی ترقی کے قومی ایجنڈے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں ۔