جنوب? افر?قا س? سو?ان? صدر ?و گرفتار ?رن? ?ا مطالب?

234

بین الاقوامی عدالت جرائم نے جنوبی افریقا سے سوڈان کے صدرکو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سوڈانی صدر عمر البشیر دارفور تنازع میں ہونے والے جنگی جرائم کے الزام میں مطلوب ہیں اور وہ افریقن یونین سمٹ میں شرکت کے لیے جنوبی افریقا آئے ہیں۔

سوڈانی خبررساں ادارے سنا نیوز ایجنسی کے مطابق سوڈانی صدر کے ہمراہ وزیرخارجہ اور دیگر اہم حکومتی اہلکاربھی ہیں۔

بین الاقوامی عدالتِ جرائم کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ انھیں حراست میں لینے کی ’کوئی کوشش رائیگاں نہیں‘ جانے دینی چاہیے۔

تاہم ایس اے بی ای نیوز آن لائن کے مطابق سوڈانی صدر کے جوہانسبرگ پہنچنے پر جنوبی افریقی حکام نے ان کا استقبال کیا ہے۔