سراج الحق نے چکوال میں ہونے والے ٹریفک حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے چکوال میں ہونے والے ڈمپر اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے جکبہ حادثہ میں ہلاک ہونے والوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک افراد کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔
واضح رہے 14 جون کی سہ پہر چکوال روڈ پرڈمپر اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چکوال میں زیر علاج ہیں۔