دن?ا ب?ر م?? خون ?? عط?ات ?ا عالم? دن آج منا?ا جار?ا ??

285

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خون کے عطیات کا عالمی دن آج 14  جون بروزاتوار کو منایا جارہا ہے۔ امسال ورلڈ بلڈ ڈونرز ڈے کا عنوان” سیف بلڈ فار سیونگ مدرز” ہے۔

 مذکورہ بالا دن کی مناسبت سے صوبائی دارالحکومتوں سمیت تمام ڈویژنل ، ضلعی ، تحصیل ، سٹی ہیڈ کوارٹرز کے ساتھ تمام شہروں میں خصوصی تقریبات ،کانفرنسز ، ورکشاپس ، مذاکروں ، مباحثوں اور دیگر پروگرامات کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ عوامی شعور بیدار کرنے کےلئے واکس بھی منعقد کی جارہی ہیں نیز بڑے شہروں میں بلڈ کیمپس بھی لگائے گئے ہیں جہاں شہری تھیلا سیمیا اورخون کی کمی کا شکار دیگر مریضوں کے علاوہ دہشت گردی کی وارداتوں ، خود کش حملوں ، بم دھماکوں، قدرتی آفات، ناگہانی واقعات ، ٹریفک حادثات سمیت دیگر واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کےلئے خون کے عطیات فراہم کریں گے۔

اس موقع پر عالمی ادارہ صحت، محکمہ صحت حکومت پنجاب ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن ، بلڈ ڈونرز ایسوسی ایشن ، علی زیب فاﺅنڈیشن ، تھیلا سیمیا بلڈ ڈونیشن سنٹرز اور دیگر متعلقہ تنظیموں کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں ، بڑی فیکٹریوں اور پبلک مقامات پر خون کے عطیات جمع کرنے کی بھی مہم چلائی جارہی ہے۔پنجاب میڈیکل کالج فیصل آبادکے ماہرین طب نے بلڈ ڈونرز ڈے کے حوالہ سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خون کا عطیہ دینا انسانی صحت کےلئے مفید ثابت ہوتا ہے تاہم اس کےلئے وقت ، عمر اور حالات حاضرہ کی بعض حدود و قیود پر عملدرآمد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ خون کا عطیہ دے کر قیمتی انسانی جانیں بچانے والے دکھی انسانیت کے مسیحا ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ خون کی کمی کا شکار لوگوں کےلئے خون کاعطیہ دینا قومی حب الوطنی کا تقاضہ ہے۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ورلڈ بلڈ ڈونرزڈے کے دن کارل لینڈ سٹینر کی سالگرہ بھی منائی جاتی ہے جس نے خون میں اے ، بی ، او بلڈ گروپس سسٹم دریافت کر کے نوبل پرائز حاصل کیا ہوا ہے۔